عدالتِ عالیہ سندھ کی اردو اور سندھی ورژن ویب سائٹ کی بہتری کے لئے آپ کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہماری حوصلہ افضائی ہوگی۔ [email protected]

مواصلاتی مقدمہ انتہائی پیغام رسائی (ای کامس)

وکلاء اور فریقین مقدمہ کیلئے ای کامس ای میل اور موبائل پر

جناب چیف جسٹس پاکستان نے ۵ مارچ ۲۰۱۱ کو افتتاح کیا ۔
ای کامس کیلئے رجسٹریشن فارم ڈاوءن لوڈ کرنا:
  1. آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سندھ ہائی کورٹ نے معزز چیف جسٹس اور سندھ ہائی کورٹ کی آئی ٹی کمیٹی کی زیرنگرانی مواصلاتی مقدمہ انتہائی پیغام رسائی نظام (ای کامس) کو تیار اور نافذالعمل کیا ہے ۔ یہ ایک نیا مقدمہ روانی منظم نظام (سی ایف ایم ایس)کا ماڈیول ہے جو کہ پہلے سے ہی سندھ ہائی کورٹ میں کام کررہا ہے ۔ ای کامس اس وقت پرنسپل سیٹ کراچی، سکھر بینچ، حیدرآباد، اور لاڑکانہ سرکٹس میں نافذالعمل ہے بعد میں یہ تمام ضلعی عدالتوں میں بھی نافذالعمل کردیا جائے گا ۔
  2. :اس کے دو بنیادی خصوصیات ہیں
    • خودکار مقدمہ انتہائی موبائل اور ای میل پر
    • مقدمہ استفسار
    1. خودکار مقدمہ انتہائی موبائل اور ای میل پر
      • خودکار مقدمہ انتہائی پیغام رسائی نظام میں ،متعلقہ وکیل، فرم یا فریقین مقدمہ کو اپنی بنیادی تفصیلات بشمول سیل نمبر، ای میل ایڈریس وغیرہ مہیا کرتے ہوئے اپنے آپ کو سندھ ہائی کورٹ کیساتھ رجسٹر کرنا ہے ۔ رجسٹریشن فارم سندھ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر (بلا معاوضہ) دستیاب ہے (www.sindhhighcourt.gov.pk) اسی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن جلد شروی کی جائے گی ۔
      • وکیل/ فرم/ فریقین مقدمہ اپنے آپ کو اپنے تمام مقدمات یا ایک مقدمے کیلئے یا مزید منتخب مقدمات کے لئے بھی رجسٹر کر سکتے ہیں
      • رجسٹرڈ وکیل/ فرم/ فریقین مقدمہ اپنے موبائل اور ای میل میسیج پر اپنے مقدمے کے بارے میں بنیادی معلومات مہیا کرتے ہوئے دوسرے دن بشمول مقدمہ نمبر، مقررہ تاریخ، کازلسٹ میں نمبر شمار، بینچ کا نام، مقدمے کی سطح، اور مقدمے کی نوعیت کے بارے میں خودکارانہ طور پر ایس ایم ایس وصول کرینگے ۔
    2. مقدمہ استفسار
      • مقدمہ استفسار نظام میں کسی کو اپنے آپ کو سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ رجسٹر نہیں کرنا ۔ اسے صرف دئیے گئے فارمیٹ جیسا کہ (مختصر نام عدالت) (مقدمے کی قسم) (بینچ کی مِثل) (مقدمہ نمبر) (مقدمے کا سال) (بینچ/ سرکٹ کا مختصر نام) پر ایک ایس ایم ایس سندھ ہائی کورٹ ای کامس موبائل نمبر 03002446490 پر بھیجنا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر کوئی ایک اپنے موبائل/سیل نمبر کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ کے مزکورہ بالا نمبر پر ایس ایم ایس بھیجتا ہے جیسے : shc const.p. d 1501 2013 khi

        تو نظام (ای کامس) اس استفسار کا جواب اسطرح دے گا Const.P. 1501/2013 Meer Khan V/S Gulroze Khan and Ors. Dated: 25-SEP-13 For Katcha Peshi at Sno 34 Before: Mr. Justice Nadeem Akhtar & Mr. Justice Aftab Ahmed Gorar SMS by SHC Karachi.

      • نظام مذکورہ استفسار کا جواب ۵ - ۱۵ سیکنڈز میں دے سکتا ہے جس کا دارومدار نظام سے کیے گئے استفساری سوالات پر منحصر ہے کہ بیک وقت نظام سے کتنے استفساری سوالات بہت سارے لوگوں کی طرف سے کیے جا رہے ہیں ۔
      • مقدمات کی نوعیت کے مختصر نام بالکل ویسے ہی ہیں جیسے کہ سندھ ہائی کورٹ کی کاز لسٹ میں شائع ہیں مقدمات کی نوعیت کے مختصر ناموں کے درمیان وقفہ نہ دیں مثلاً : مقدمہ کی نوعیت کا مختصر نام جیسے "Constitution petition" کو "Const.p" لکھا جائے نہ کہ "Const.p" میں "p"اور "t" کے درمیان وقفہ نہ دیا جائے
  3. ای کامس کا دارومدار کئی تکنیکی اجزاء پر منحصر ہے (انٹرنیٹ کنیکشن، موبائل سروس وغیرہ) اس لیے تکنیکی خرابی کبھی کبھار رونما ہو سکتی ہے ۔ وکلاء/ادارے/فریقین مقدمہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے مقدمات کی بتائی گئی تاریخوں کی تصدیق سندھ ہائی کورٹ کی سرکاری کاز لسٹ سے کی جائے ۔ سندھ ہائی کورٹ کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں جو کہ کسی فرد / ادارے کو ای کامس کی وجہ سے پہنچے ۔
  4. اس نظام کے خلاف شکایات اور تجاویز کو ای میل پر خوش آمدید کیا جاتا ہے [email protected]