
جناب جسٹس سرمد جلال عثمانی
:نام |
---|
سرمد جلال عثمانی |
پیدائش تاریخ : |
۱۳ اکتوبر ٫ ۱۹۵۰ |
مشغلہ/دلچسپی : |
گالف ٫ شکار کرنا ٫ مچھلی کا شکار ٫ کلاسیکل گانے ٫ تھیٹر اور ادبیات |
تعلیمی قابلیت : |
|
اندراج بحیثیت وکیل : |
|
پیشہ ورانہ تجربہ : |
۱۹۷۹ سے ۱۹۸۲ تک کراچی کے ایک نامور لاء فرم میں کام کیا ۔ ۱۹۸۳ سے ۱۹۸۴ تک ایک یو ایس اے کے لاء فرم شیئر مین اینڈ اسٹرلنگ نیو یارک سٹی پر کام کیا ۔ ذیادہ تر انٹرنیشنل ٹریڈ اور بینکنگ پر پریکٹس کی ۔ ۱۹۸۵ میں اپنا فرم قائم کیا ۔ ھائی کورٹ اور آربیٹریشن ٹریبیونلز پر پیش ہوئے ٫ بینکنگ اور شپنگ سائیڈ پر پریکٹس کی اور انضمام اور حصول کے معاملات کو سنبھالا جبکہ پاکستان کی نجکاری کمیشن کا مشورہ دیا ۔ |
عدالتی تجربہ : |
۱۹۹۸ میں سندھ ھائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ شپنگ ٫ بینکنگ ٫ پراپرٹی ٫ ٹیکس ٫ آئین اور کرمنل سائیڈ پر قانونی شنوائی اور فیصلے کیے ۔ گورنمنت آف پاکستان کے جوڈیشل اینڈ لیگل رفارم پروجیکٹ میں گورنمنٹ سندھ کے طرف سے صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبر رہے ۔ پروجیکٹ ایشین بینک کے تعاون سے ہے اور اصلاحات بہت سارے جگہوں میں کئیں ٫ انککے ساتھ جوڈیشل پالیسی اور انتظامی تاخیر کی کمی کے پروگرام ٫ ایکسس ٹو جسٹس پروگرام ٫ قانونی تعلیم ٫ عدالتی ٹریننگ ٫ تجارتی تنازعہ کی قرار داد کے طریقے کو مضبوط بنایا اور قانونی مسودہ اور ترمیم میں کام کیا ۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں ملک کے ورکشاپس اور سیمینارز پر شرکت کی ۔ اور محفوظ لین دین کے قانون میں اصلاحات اور بین الاقوامی دوالا ٫ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کی ۔ ستمبر ۲۰۰۸ میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور ۳ اگست ۲۰۰۹ پر سندھ ھائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے ۔ |
پڑھانے کا تجربہ : |
۱۹۸۰ سے ۱۹۸۲ تک سندھ مسلم لاء کالج کراچی میں لاء پروفیسر رہے ۔ اور اس کے بعد ۱۹۸۵ سے ۱۹۹۰ تک کانٹریکٹ پر ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی کلاسس لئے ۔ |