عدالتِ عالیہ سندھ کی اردو اور سندھی ورژن ویب سائٹ کی بہتری کے لئے آپ کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہماری حوصلہ افضائی ہوگی۔ [email protected]

معزز جج

Justice_Qaiser_Iqbal

جسٹس (ریٹائرڈ) مسز قیصر اقبال

جسٹس مسز قیصر اقبال مورخہ ۳۱-۱۲-۱۹۴۹ کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے گورنمنٹ فرنٹئیر گرلز کالج پشاور سے بی۔ایس۔سی کی ڈگری حاصل کی ایم۔اے اور ایل۔ایل۔بی پشاور یونیورسٹی سے اور ایل۔ایل۔ایم کراچی یونیورسٹی سے کیا ۔ ۱۹۷۲ میں کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکیل کی حیثیت سے اندراج ہوئیں جبکہ ۱۹۷۴ میں عدالت عالیہ سندھ اور بلوچستان کی وکیل اندراج ہوئیں ۔

۱۹۷۶ میں سندھ جوڈیشری میں سول جج کی حیثیت سے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقرر ہوئیں ۔ ۱۹۸۲ میں سینئر سول جج ترقی کی ۔ ۱۹۹۵ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہوئیں ۔ ۱۹۹۶ سے ۱۹۹۹ تک اسپیشل جج بینکنگ کورٹ حیدرآباد اور بینکنگ عدالتوں کی انتظامی جج کی حیثیت سے کام کیا ۔ ۱۹۹۷ سے ۱۹۹۹ تک چیئرمین انشورنس اپیلیٹ ٹریبیونل کراچی ۔ ۱۹۹۹ سے ۲۰۰۰ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ) ۔ ۲۰۰۰ سے ۲۰۰۳ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ویسٹ) ۔ اکتوبر ۲۰۰۵ تک احتساب عدالتوں کی انتظامی جج کی حیثیت سے کام کیا ۔

۲۵ اکتوبر ۲۰۰۵ میں عدالت عالیہ سندھ میں اضافی جج مقرر ہوئیں اور اکتوبر ۲۰۰۶ میں مستقل ہوئیں ۔ سائینٹفک سوسائٹی گورنمنٹ فرنٹیئر گرلز کالج پشاور کی صدر رہیں ۔ ۱۹۹۰ - ۱۹۹۱ میں وفاقی اور سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں اسپیشل کورسز میں پیش ہوئیں ۔ ۱۹۸۷ میں وومن ڈویزن پاکستان کوئٹہ کی جانب سے مقررہ تقریب میں شرکت کی ۔ ۱۹۸۹ میں دسویں قومی جماعت آف وومن ججز کانفرنس میں شرکت کی جو کہ امریکہ کی واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی ۔ ۱۹۹۲ میں ستائسویں شریعہ کورس اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی تقریب میں شرکت کی اور ۱۹۹۴ میں العضہر یونیورسٹی سے منسلک ایکسلینس مصر کے جوڈیشل سینٹر کی طرف سے منعقدہ کورس میں شرکت کی ۔ اور مطالعہ اقوام متحدہ کے تعاون سے کراچی میں خواتین کے حوالے سے کراچی کی ایکسلینس سینٹر کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی ۔

۱۹۹۵ میں جاپان اور اقوام متحدہ کے تعاون سے نیشنل پولیس اکیڈمی کی طرف سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی ۔ ۲۰۰۴ میں نیب کی طرف سے ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ ۲۰۰۸ میں انہوں نے برطانیہ میں متبادل تنازعہ قرارداد حوالے سے متعلقہ کورس میں شرکت کی اور انتہائی پروگرام برائے عدالتی تعلیم ہیلی فیکس ٫ اوٹاوا اور ٹورینٹو کینیڈا میں بھی شرکت کی ۔

۱۹۹۷ میں کتاب قندیل آرزو شائع کی ۔