
مسٹر جسٹس نثار محمد شیخ
آپ ۱۸-۱۱-۱۹۵۲ کو شہداد پور ٹاون ضلع سانگھڑ سندھ میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سے لیکر گریجویشن تک تعلیم شہداد پور میں حاصل کی ۔ اور B.A ۱۹۷۳ میں سندھ یونیورسٹی جامشورو سے کیا ۔ ۱۹۷۶ میں L.L.B سندھ لاء کالج حیدرآباد سے پاس کیا ۔ آپ نے قانون کا پیشہ اختیار کیا اور شہداد پور میں وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی جس کیلئے ۱۱-۰۵-۱۹۷۸ میں سندھ بار کائونسل میں اندراج ہوئے اور پھر ۲۹-۰۷-۱۹۸۲ میں سندھ ہائی کورٹ میں ایک وکیل کی حیثیت سے اندراج ہوئے ۔ اسکے بعد ۳۱ -۱۰ ۱۹۸۲ کو سندھ جوڈیشیل سروس میں بطور سول جج BPS-17 مقرر ہوئے ۔ پھر سینئیر سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ترقی ہوئی ۔ ستمبر ۲۰۰۰ میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج مقرر ہوئے ۔ دورانِ سروس آپ نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کی اور شریعت میں بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد میں کورسز میں شمولیت اختیار کی ۔ جس کے دوران تعلیمی دورہ سوڈان ، چارڈن ، اور سعودی عرب بھی کیا ۔ آپ نے مختلف سیمینارز ارو کانفرنسس میں ، انٹر نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔ آپ ممبر کی حیثیت سے ممبر بورڈ آف گورنر ، سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی ، ممبر روول کمیٹی آف سندھ ہائی کورٹ اپنے عہدے ڈسٹرکٹ و سیشن جج کے دوران مقرر ہوئے ۔ ستمبر ۲۰۰۹ کو آپ رجسٹرار BPS-22 سندھ ہائی کورٹ کراچی مقرر ہوئے ۔ آپ کے لاتعداد فیصلے / ججمنٹ اپنے لکھے ہوئے ملک کے مختلف جرنلز میں رپورٹڈ ہیں ۔ تقریباً بتیس سالوں کی جوڈیشل سروس میں سر انجام دہی کے بعد آپ سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ اور آپ ۱۷-۱۱-۲۰۱۴ کو جج کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ |