عدالتِ عالیہ سندھ کی اردو اور سندھی ورژن ویب سائٹ کی بہتری کے لئے آپ کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہماری حوصلہ افضائی ہوگی۔ [email protected]

معزز جج

Justice_Moosa_K_Leghari

مسٹر جسٹس محمد موسٰی کے لغاری

مورخہ ۰۱ جنوری، ۱۹۴۶ کو ضلع حیدرآباد کے گاوءں ڈینگانو بزدار میں ایک مزہبی اور قابل احترام زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ انکے والد مرحوم الحاج رئیس خان محمد خان انتہائی مزہبی انسان دوست شخصیت ، سماجی اصلاح پسند اور پُرجوش ماہر تعلیم تھے اور مختلف مقامی قبائل کے درمیان اعلٰی وقار کے حامل تھے ۔

گاوءن کے اسکول میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے کے بعد سندھ ماڈل ہائی اسکول ٹنڈو اللہ یار میں داخلہ لیا ۔ اور سال ۱۹۶۱ میں میٹرک کیا ۔ سال ۱۹۶۹ میں سندھ یونیورسٹی سے آرٹس میں معاشیات اور سیاسیات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں گریجویشن کیا ۔ ادب اور فنون میں گہری دلچسپی لی ۔ دیہی عوام اور پسماندہ طبقے کے سماجی اور تعلیمی ترقی کی بیداری کیلئے کام کیا ۔ حیدرآباد سندھ لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور سندھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان سال ۱۹۷۶ میں پاس کیا ۔ سال ۱۹۸۰ میں بطور وکیل اندراج ہوئے ۔ عدالت عالیہ کے جج بننے تک ۲۰ سال قانونی پیشے کی مستعدی سے پیروی کی ۔ سول ، بینکاری، کارپوریٹ، لیبر اور سروس لاز کی وکالت کی ۔ بین الاقوامی قانون ، آئینی قانون، لاء آف کانٹریکٹ، اور دیگر مضامین سندھ گورنمنٹ لاء کالج میں پڑھائے ۔ دیگر قانونی شعبے وفاقی اور سندھ حکومت کے کنٹرول کے تحت چلانے کے علاوہ نیشنل بینک، پی ٹی سی ایل، اور مقامی اداروں کی جانب سے مقدمات کی پیروی کی ۔ معتبر صنعتی تنظیموں کی بڑی تعداد کیلئے ہولڈر قانونی مشیر کے طور پر کام کیا ۔

مورخہ ۱۰ اکتوبر ۲۰۰۰ کو عدالت عالیہ کے جج بنے ۔ فُل کورٹ کی طرف سے سال ۲۰۰۳ میں عدالتی افسران کی رکن صوبائی سلیکشن بورڈ اور بعد میں بورڈ کے کنوینر / سینئر رکن کے طور پر نامزد ہوئے ۔ سال ۲۰۰۵ میں چیئرمین سندھ ماتحت عدلیہ سروس ٹریبیونل کے طور پر نامزد ہوئے ۔ الیکشن ٹریبیونل کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے قبولیت یا نامزدگی فارم مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سننے کیلئے ۔ صوبہ سندھ کی انتخابی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کیلئے ۔ الیکشن ٹریبونل کے رکن نامزد ہوئے ۔ (عام انتخابات ۲۰۰۲) ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے رکن گورننگ باڈی ارو رکن بورڈ آف گورنرز اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کے طور پر نامزد ہوئے ۔