مسٹر جسٹس گلزار احمد
:نام |
---|
گلزار احمد |
:ولدیت |
(مرحوم)نور محمد ایڈوکیٹ |
:تاریخ پیدائش |
۰۲-۰۲-۱۹۵۷٫ کراچی ٫ پاکستان |
مذہب : |
اسلام |
قومیت : |
پاکستانی |
تعلیمی قابلیت : |
بی ۔ اے ٫ ایل ایل بی |
پیشہ ورانہ تجربہ : |
عدالتِ عالیہ میں بحیثیت وکیل اندراج ہوئے اور پھر عدالتِ عظمٰی پاکستان کے وکیل بنے ۔ سال ۱۹۹۹ - ۲۰۰۰ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ دیوانی کارپوریٹ سائیڈ پر خاص طور پر پر یکٹس کی ۔ اور مختلف ملٹی نیشنلز کمپنیز ٫ بینکس اور مالیاتی اداروں کے لیگل ایڈوائزر رہے ۔ ۲۷-۰۸-۲۰۰۲ میں عدالتِ عالیہ کے جج مقرر ہوئے ۔ بورڈ آف گورنرس BESTECH٫ NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ٫ سرسید یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ٫ اقراء یونیورسٹی ٫ احمد E.H جعفر فاوءنڈیشن اور آغا خان یونیورسٹی کراچی پاکستان کے ممبر رہے ۔ چئرمین ڈیولپمنٹ کمیٹی عدالتِ عالیہ سندھ کراچی رہے ۔ سندھ بار کونسل کراچی پاکستان کی انرولمنٹ کمیٹی کے چئرمین رہے ۔ عدالتِ عالیہ سندھ کراچی کی I.T کمیٹی کے چئرمین رہے ۔
سال ۲۰۰۹ میں یونائٹڈ نیشنز آفس برائے ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے وانا ٫ بان اور برلن میں منعقد کیے گئے بین الاقوامی تعاون برائے دہشت گردی مقدمات کے حوالے سے مطالعہ دورہ برائے پاکستانی عدالتی افسران کے پروگرام میں شرکت کی ۔ کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ٫ کینیڈا کے منعقد کیے گئے سیشنز بمقام ہیلی فیکس ٫ اوٹاوا اور ٹورانٹو بحوالہ بھرپور مطالعہ پروگرام برائے عدالتی معلمان میں شرکت کیں اور انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے موافقت بخشی ۔
مورخہ ۱۴-۰۲-۲۰۱۱ میں عدالتِ عالیہ سندھ کے سینئیر ترین جج مقرر ہوئے ۔ |