عدالتِ عالیہ سندھ کی اردو اور سندھی ورژن ویب سائٹ کی بہتری کے لئے آپ کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہماری حوصلہ افضائی ہوگی۔ [email protected]

معزز جج

Justice_Farooq_Shah

مسٹر جسٹس سید محمد فاروق شاہ

نام:
سید محمد فاروق شاہ
تاریخِ پیدائش:
۰۱ اکتوبر, ۱۹۵۵
تعلیمی قابلیت :
جامعہ کراچی سے ایم-اے ، ایل ایل بی
بطور وکیل اندراج ہو ئے:
  • مورخہ ۲۳-۱۱-۱۹۷۸ میں بطورِ وکیل سندھ بار کونسل ماتحت عدالت میں۔
  • مورخہ ۳۱-۱۲-۱۹۸۰ میں بطورِ وکیل عدالتِ عالیہ
عدالتی تجربہ:
  • ۱۹۸۴ میں بحیثیت سول جج و ایف-سی-ایم مقرر ہوا۔ مورخہ ۰۴-۰۳-۱۹۸۴ کو قلمدان سنبھالا اور تحصیل گڑی یاسین ، ضلع شکار پور، ضلع ٹھٹھہ ، ضلع جیکب آباد ،ضلع حیدرآباد اور ضلع میرپور خاص میں تعینات رہے۔
  • بحیثیت سینیٹر سول جج ترقی پر ضلع حیدرآباد اور جیکب آباد پر تعینات رہے۔ مزید ۱۹۹۵ میں بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ترقی پر ضلع جنوبی کراچی ،تحصیل شہداد پور اور دوبارہ ضلع جنوبی کراچی میں تعینات رہے۔
دیگر اُمور کے متعلق تجربہ:
  • بحیثیت ڈپٹی سیکریٹیری (Admin/F&A/Opinion) تعینات رہے۔.
  • جوائنٹ سیکریٹیری (Opinion/Administration) برائے لاء اینڈ جسٹس ڈویزن اسلام آباد۔
  • سیکریٹیری ، اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد۔
  • سینیئر کنسلٹنٹ لاء ڈویزن ۔
بطور واپسی عدالتِ عالیہ سندھ:
  • بطورِ پروجیکٹ ڈائریکٹر (ایکسس ٹو چیف جسٹس پروگرام), عدالتِ عالیہ سندھ میں تعینات رہے۔ ۱۴ جوڈیشل کمپلیکسز بہ شمول جوڈیشل کمپلیکسز ٹنڈو آدم اور سیہون شریف مکمل کئے جن کا افتتاح عزت مآب معزز چیف عدالتِ عظمیٰ پاکستان نے کیا۔
  • سالِ ۲۰۰۹ میں بطور جو ڈیشل ممبر ایپیلیٹ ٹریبونل اِن لینڈریوینیو تعینات رہے۔
  • سالِ ۲۰۱۲ میں عدالتِ عالیہ سندھ کے جج مُقرر ہوئے۔
دورانِ سروس درج ذیل قومی / بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ و سیمینارز میں شریک ہوئے۔
  • سالِ ۱۹۹۱-۱۹۹۲ میں عدالتی افسران کے تربیتی کورس میں پاکستان جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد پر شرکت کیں۔
  • مورخہ ۱۶-۰۴-۲۰۰۱ سے ۱۲-۰۵-۲۰۰۱ تک ا اسلام آباد ، پاکستان کمپیوٹر بیورو الیکٹرانک دفتر کی بنیادی تعلیمات
  • مورخہ ۰۵-۰۳-۲۰۰۱ سے ۲۰-۰۳-۲۰۰۱ تک عدالتِ عظمیٰ سنگاپور کی جانب سے منعقد کئے گئے سنگاپور تعاون پروگرام تربیتی ایوارڈز سنگاپور میں۔
  • قانونی حکمرانی کو فروغ اور مجرمانہ انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی تربیتی مراکز SEOUL (جنوبی کوریا) میں مورخہ ۱۱ اکتوبر ۲۰۰۱ تک ۔
  • ایشیاء قوانین کے لئے انٹرنیٹ کی ترقی کے حوالے سے مورخہ ۹ اور ۱۰ مئی ۲۰۰۲ کو منعقد کی گئی ٹریننگ میں COMSATS, ادارہءِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد پر ۔
  • مورخہ ۱۸ سے ۲۲ مارچ ۲۰۰۲ تک NIPA کی جانب سے کراچی میں منعقد پروگرامز کمپیوٹر نیٹ ورکنگ پر ورکشاپ ،انٹرنیٹ فائر وال اور پراکسیز ۔
  • مورخہ ۲ جولائی سے ۲۰ جولائی ۱۹۹۵ تک سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے لئے منعقد کئے گئے عدالتی تربیتی کورس میں۔
  • ستمبر ۲۰۰۸ میں وینا ، آسٹریا اور برلن / جرمن میں منعقد کئے گئے انسدادِ دہشت قوانین پر ورکشاپ کے حوالے سے۔
  • مورخہ ۲۰-۰۲-۲۰۰۹ سے ۱۳-۰۵-۲۰۰۹ تک جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد کئے گئے منظم بنیادی کمپیوٹر واقفیت تربیتی کورس برائے عدالتی افسران میں۔
  • مورخہ ۲۰ اور ۲۱ دسمبر ۲۰۱۰ کو سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں ADR طریقہءِ کار کے مطابق ثالثی پر کورس۔