جناب جسٹس (ریٹائرڈ) محمد افضل سومرو
۰۸ جنوری ۱۹۵۱ کو لاڑکانہ ضلع کے عبداللہ ڈاکن گاوَں میں پیدا ہوئے ۔ ۱۹۶۷ میں گورنمنٹ پائیلیٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ ۱۹۷۱ میں ڈگری کالج لاڑکانہ سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔ ۱۹۷۳ میں سندھ یونیورسٹی جام شورو سے Msc.(mathematics)کی ڈگری حاصل کی اور بطور mathematics اسٹوڈنٹ انہیں ڈیپارٹمنٹ آف میتھامیٹکس کا صدر مقرر کیا گیا ۔ ۱۹۷۵ میں سندھ یونیورسٹی جامشورو سے M.A(Political science) کی ڈگری حاصل کی ۔ گورنمنٹ سندھ لاء کالج حیدرآباد سے L.L.B کا امتحان پاس کیا ۔ ۱۰-۰۴-۱۹۷۶ کو متعلقہ عدالتوں کے وکیل اندراج ہوئے ۔ ۰۹-۰۴-۱۹۷۹ کو عدالت عالیہ سندھ کے وکیل اندراج ہوئے ۔ ۳۰-۰۱-۱۹۹۹ کو عدالت عظمٰی پاکستان کے وکیل اندراج ہوئے اور لائف ممبر کے طور پر اندراج ہوئے ۔ ۱۹۸۱-۸۲ اور ۱۹۸۲-۸۳ میں جوائینٹ سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکر رہے ۔ ۱۹۹۵ -۹۶ اور ۱۹۹۶-۹۷ میں اعزازی سیکریٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ مقرر ہوئے ۔ ۱۹۹۸-۹۹ میں صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ مقرر ہوئے ۔ ۱۰-۱۰-۱۹۹۹ میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔
|